تلنگانہ

تلنگانہ کڑم پراجکٹ کے دروازے کھولنے کے باوجود پانی اوپر سے بہہ رہا ہے: ویڈیو دیکھیں

خانہ پور : ریاست بھر میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔شدید بارش کی وجہ سےضلع نرمل کے کڑم پراجکٹ کی سطح میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حکام نے 14 گیٹ کھول دئیے اور پانی چھوڑا جارہا ہے۔ تاہم زبردست بارش کی وجہ سے گیٹ کھولنے کے باوجود بھی پراجیکٹ کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے۔ کڑم کے آبی ذخائر میں 3.85 لاکھ کیوسک پانی داخل ہورہا ہے جبکہ 2.42 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ پراجکٹ کی مکمل آبی گنجائش 700 فٹ ہے۔

 

 

 

یہاں یہ ذکر بے جانا ہوگا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ریاست میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے چہارشنبہ کی رات بھی حیدراباد سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں زبردست بارش ہوئی جس کی وجہ سے ذخائر آب کی سطح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے صورتحال کے پیش نظر حکام نے چوکسی اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button