تلنگانہ نان گزٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام دعوت افطار

حیدرآباد ۔ تلنگانہ نان گزٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن جنرل سکریٹری و اسد انور میموریل ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم حسینی (مجیب) کی سرپرستی میں نامپلی میں گرہا کلپا آفس میں شاندار افطار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
دعوت افطار میں کودنڈ رام، ادنکی دیاکر، فہیم الدین قریشی، جگدیشور، اور ایلوری سرینواس شریک تھے۔ دعوت افطار میں تقریباً 2000 ملازمین نے شرکت کی۔ ملازمین کے لیے افطار میں پھلوں کے ساتھ کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
اس موقع پر اسوسی ایشن کے قائدین، خواتین ملازمین، حیدرآباد ضلع کے کمیٹی ممبران، مختلف یونٹس کے صدور، سیکریٹریس، اراکین، اور ڈاکٹر مجیب صاحب کے ارکان خاندان و دیگر قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر مجیب صاحب نے مختصر وقت میں اس تقریب کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ روایت ہر سال رمضان میں جاری رہے گی اور جب تک وہ سرکاری ملازمت میں ہیں، یہ سلسلہ برقرار رکھیں گے۔