نیشنل

ضمنی‌انتخابات میں این ڈی اے کو لگا زبردست جھٹکہ۔ انڈیا بلاک کا شاندار مظاہرہ

نئی دہلی _ 13 جولائی ( اردولیکس)  کانگریس زیر قیادت انڈیا بلاک نے 7 ریاستوں کے 13 اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں  10 حلقوں میں  کامیابی حاصل کی، جب کہ این ڈی اے صرف دو سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

 

بہار میں ایک آزاد امیدوار روپولی جیت گئے ۔ ہماچل پردیش میں، آئی این سی نے دیہرا اور نالہ گڑھ جیت لیا، جب کہ بی جے پی نے ہمیر پور جیت لیا۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے امرواڑہ جیت لیا۔ پنجاب میں، عام آدمی پارٹی نے جالندھر ویسٹ جیت لیا۔ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے نے وکروانڈی جیت لی۔ اتراکھنڈ میں، کانگریس نے بدری ناتھ اور منگلور جیت لیا۔ مغربی بنگال میں، ٹی ایم سی نے رائے گنج، راناگھاٹ دکشن، بگڈا، اور مانیکتلہ جیت لیا۔

 

ضمنی انتخابات میں کانگریس نے تنہا 4 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اسی دوران اپوزیشن لیڈر راہول  گاندھی نے نتائج برآمد ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا  کہ سات  ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ بی جے پی کے ذریعہ تیار کیا گیا ‘خوف اور گمراہی’ کا جال ٹوٹ چکا ہے۔ کسان، نوجوان، مزدور، تاجر اور نوکری پیشہ سمیت ہر طبقہ تاناشاہی پر مجموعی حملہ کر انصاف کا راج قائم کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button