جنرل نیوز
نرمل ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد کی اہلیہ کی گروپ-1میں شاندار کامیابی

نرمل،30/مارچ(ایم۔اے۔وحید)ٹی جی پی ایس سی کی جانب سے آج جاری کردہ گروپ-I امتحان کے نتائج میں نرمل کے ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) فیضان احمد کی اہلیہ بریرا فرید نے ریاستی سطح پر 68 واں اور بی سی-ای زمرے میں پہلا رینک حاصل کر کے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بریرا فرید نے عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد سے ڈاکٹر آف فارمیسی (Pharm.D) کی ڈگری مکمل کی ہے۔ وہ یو پی ایس سی کے لئے تیاری کر رہی تھیں اور سال 2022 میں سول سروسز کے انٹرویو تک پہنچی تھیں۔
وہ حیدرآباد کے شیخ فریر الدین اور شمیم انیسہ کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے والد بھارتی فضائیہ (انڈین ایئر فورس) کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ بریرا فرید سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔
گروپ-I کے نتائج میں نمایاں کارکردگی پر ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد اور ان کے اہلِ خانہ نے بریرا فرید کو دلی مبارکباد پیش کی۔