جنرل نیوز

حج سوسائٹی ضلع جگتیال کی جانب سے 5 اپریل کو حج کیمپ

حافظ مرزا عمر علی بیگ قاسمی نائب صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال کی اطلاع کےمطابق ۔ حج تربیتی کیمپ ضلع جگتیال کے عازمین حج کےلئے خوشخبری ۔ بتاریخ 5/اپریل ہفتہ صبح دس بجے سے نمازِ عصر تک مسلم کمیونٹی ہال قلعہ گڈہ نزد جامع مسجد جگتیال میں۔ بصدارت۔ حضرت *مولانا سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم منعقد ہوگا ۔

 

جگتیال کورٹلہ رائیکل مٹ پلی دھرم پوری اطراف واکناف کے تمام عازمین حج وقت مقررہ پر تشریف لاکر استفادہ کیجئے ان شاءاللہ پروجیکٹر کے ذریعہ تفصیلی طور پر مناسک حج وعمرہ سمجھائے جائیں گے اس کیمپ میں انسپکٹر حجاج کرام (خادم الحجاج ) جناب حبیب الدین ذاکر صاحب گورنمنٹ ٹیچر اسلام پورہ۔محمد عبدالقیوم صاحب تحصیل دار رائیکل ۔محمد شاھد علی تبریز صاحب منڈل ایگریکلچر آفسر ستاری پیٹ ۔محمد عبدالحامد صاحب لیکچرر اسلام پورہ بھی مہمان خصوصی ہونگے۔منجانب صدر واراکین حج سوسائٹی ضلع جگتیال

متعلقہ خبریں

Back to top button