تلنگانہ

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلسی قائدین کی پولیس کمشنر سے ملاقات و مختلف مسائل پر تحریری نمائندگی

جرائم کی روک تھام کیلئے 6 ٹاون پولیس اسٹیشن کو ڈیویثزن 11-12-13 میں منتقلی بودھن روڈ تا ارسہ پلی ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنایا جائے. 

بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلسی قائدین کی پولیس کمشنر سے ملاقات و مختلف مسائل پر تحریری نمائندگی

 

نظام آباد. 5/ اپریل (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلسی ٹاون مجلس قائدین نے آج نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر سائی چتنیا سے انکے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا. اس ملاقات کے ذریعے ٹاون مجلس قائدین نے پولیس کمشنر کو بتایا کہ شہر کے ڈیویثزن 11 – 12 – 13 میں بڑھتے جرائم و حادث کی روک تھام کے لئے 6 ٹاون پولیس اسٹیشن کو ان علاقوں کے درمیان منتقل کیا جائے. علاوہ ازیں قلعہ چوراہا کمان پر آوٹ پوسٹ پولیس کنٹرول روم قائم کرنے بودھن روڈ تا ارسہ پلی چوراہے پر ٹریفک سگنلس و بودھن روڈ تا ڈیری فارم روڈ ڈیوائیڈرس کے ذریعے ٹریفک کو کنٹرول و بحالی اور بودھن روڈ پر بڑھتے سڑک حادثات کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنانے کے علاوہ ڈیویثزن 11-12 – 13 – (6) ٹاون پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والے علاقوں میں روڈی ازم و جرائم و حادث کی شرح میں اضافہ کے علاوہ ان ڈیویثزنس اور علاقوں میں لڑائی جھگڑے لینڈ گرابرس کی جانب سے سرکاری اراضیات پر جعلی پٹہ پاس بک کی تیاری کے ذریعے غریب عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کچھ لینڈ گرابرس سرکار اراضیات کو بے خوف فروخت کرنے کا کاروبار عروج پر ہے. بعد ازاں ان اراضیات کو متعلقہ حکام و عہدیدار سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ بتاکر غریب عوام کے مکانات کو منہدم کرتے ہوئے انکی اراضیات سے بے دخل کررہے ہیں. سرکاری حکام کی جانب سے کی جانے والی انہدامی کارروائی سے غریب عوام کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. 6 ٹاون پولیس اسٹیشن متعلقہ علاقوں ڈیویثزن 11-12 – 13 – اور گنجان آبادی سے دور سارنگ پور علاقے میں ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کی غریب عوام کو اپنی شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن جانے کے لیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے. مجلس قائدین نے پولیس کمشنر کو بتایا کہ تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل گرلز ہاسٹل کی باؤنڈری وال کی اونچائی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی ایک جرائم و حادثات ہونے کا خدشہ برقرار رہتا ہے. گرلز ہاسٹل کے قریب خاتون پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور اس علاقے میں سب پولیس کنٹرول روم کے علاوہ ان علاقوں و ڈیویثزن 11-12 کے درمیان میں 6 ٹاون پولیس اسٹیشن منتقل کرنے اور ڈیویثزنس 11 – 12 اور 13 بھوانی دھابہ ڈیری فارم بریج تا ڈیویثزن 11 اور 12 بابن صاحب پہاڑی سی سی کیمرے نصب کرتے ہوئے جرائم و حادثات پر کڑی نظر رکھنے مزید قلعہ چوراہا و قلعہ کمان پر پولیس آوٹ پوسٹ کے قیام بودھن روڈ تا ارسہ پلی چوراہا پر ٹریفک سگنلس نصب کرنے ڈیوائیڈرس کے ذریعے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کمشنر کو تحریری نمائندگی کے ذریعے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے. ٹاون مجلس قائدین کی نمائندگی پر پولیس کمشنر سری سائی چیتنیا نے ڈیویثزن 11-12 – 13 میں جلد از جلد 6 ٹاون پولیس اسٹیشن کی منتقلی یا پولیس سب کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے سی سی کیمرے نصب کرتے ہوئے جرائم و حادثات کو کنٹرول کرنے اور قلعہ چوراہا و قلعہ کمان پر پولیس آوٹ پوسٹ قائم کرنے کے علاوہ بودھن بس اسٹانڈ تا ارسہ پلی چوراہا ٹریفک سگنلس لگاکر ٹریفک پر قابو پانے مجلس قائدین کو تیقن دیا ہے. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد. جوائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین. سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد. میر ارشاد علی سمیر. عبدالعلی. عبدالسلیم. سید رفیع. اور ارشد پاشاہ خلیل احمد. امر فاروق و دیگر مجلس قائدین موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button