ریاض میں زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ۔ امریکہ کی بورنگ کمپنی کی پیش کش

حیدرآباد ۔ کے این واصف
دنیا کے ہر بڑے شہر میں ٹرافک ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ہندوستان سمیت کئی ملکوں میں ایر ٹیکسی سروس کا آغاز ہوگیا ہے یا ہونے والا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض بھی شدید ٹرافک کے مسئلہ سے دوچار ہے۔
اسی کے پیش نظر ایلون مسک کی “بورنگ کمپنی” نے سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کو ریاض میں زیرِ زمین سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق “ٹیسلا” کمپنی کی جانب سے سعودی آٹو مارکیٹ کے لیے 10 اپریل 2025 سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں لانچ کرنے کا اعلان کے بعد زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ مذکورہ امریکی کمپنی نے چند ماہ قبل دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دبئی میں بھی زیرِ زمین روڈ نیٹ ورک تعمیر کیا جائے گا۔مجوزہ پروگرام امریکی شہر لاس ویگاس میں تعمیر کیے جانے والے منصوبے سے ملتا جلتا ہوگا جو صرف الیکٹریکل گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔