جنرل نیوز
ڈان اسکول پرانی حویلی میں سائبر سیکوریٹی پر بیداری پروگرام
3 ہفتے پہلےLast Updated: جولائی 15, 2025
1 minute read

حیدرآباد۔13جولائی (پریس نوٹ) ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی میں محکمہ پولیس کے تعاون سے سائبر سیکوریٹی کے بارے میں ایک بیداری پروگرام ہوا ۔ سب انسپکٹر جی بھکشم نے صدارت کی۔ کانسٹبل سم یوکتا نے موثر انداز میں طالبات کو سائبر سیکوریٹی اور سائبر جرائم کے مختلف پہلووں سے واقف کرایا۔
ہیڈ مسٹریس آشو کھنہ اور ایڈمنسٹریٹر نرجس میڈیم نے شرکت کی۔ دسویں جماعت کی طالبہ انعم نے مہمان خصوصی بھکشم کو گلدستہ پیش کیا۔ دسویں جماعت کی طالبہ زنیرہ نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سم یوکتا نے طلبا کو طالبات کو سائبر دھوکہ دہی سے بچنے کے لئے کئی مشورے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح آن لائن گیمس ، ورک فرم ہوم، کے لالچ کے ذریعہ معصوم لوگوں کو پھنسایا جارہا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے ارکان خاندان کو سائبر سیکوریٹی کے تعلق سے بیدار کریں۔ سم یوکتا نے ڈیجیٹل اریسٹ جیسے
اسکامس کے بارے میں بھی بتایا
اور کہا کہ اس طرح کے معاملات میں ٹال فری نمبر 1930 پر کال کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن طریقہ سے رقم لوٹنے کی صورت میں انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ جلد سے جلد پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ان کی رقم واپس مل سکے۔ سائبر سیکوریٹی ایکسپرٹ نے طالبات سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر انجان لوگوں سے دوستی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم لوگوں کے فون کالس نہیں اٹھانا چاہئے۔
واٹس اپ پر انجان مسیجس کو نظر انداز کرنا چاہئے۔ دئے گئے لنک پر کلک کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے طالبات کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔
Tags
exclusive