المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کے زیر اہتمام ابنائے قدیم مدرسہ سراج العلوم کی عید ملاپ تقریب

حیدرآباد 9 اپریل ( پریس نوٹ ) المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس کے زیر اہتمام ابنائے قدیم مدرسہ سراج العلوم کی عید ملاپ تقریب میڈیا پلس آڈٹیوریم میں منعقد کی گئی جس میں مدرسہ سراج العلوم کے فارغ علماء حفاظ ‘ قاری اور مفتیان حضرات نے شرکت کی اس تقریب کی شروعات قرات کلام پاک سے ہوئی تقریب کے درمیان نعت رسول اللہ ۖکی بھی صدائے بلند کی گئی اس موقع پر سراج العلوم کے قدیم طلباء جو اپنے اپنے میدان میں کامیابی سے خدمت انجام دے رہے ہیں خیالات کااظہار کیا ۔حافظ محمد فیاض علی جو مدرسہ سراج العلوم کے فارغ ہیں نے اپنے ساتھیوں سے ملک کے موجودہ تناظر میں فرقہ وارانہ آہنگی کو فروغ دینے اور خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے کا مشورہ دیا ۔ انھوں نے ابنائے قدیم ساتھیوں کے مذہبی سماجی اور خدمت خلق کے شعبہ میں کئے جارہے کاموں کی بھی ستائش کی ۔ انھوں نے توقع ظاہر کی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی قدیم ساتھیوں کا جذبہ ایثار ہمدردی اور ایک دوسرے سے ملنے اور ایک دوسرے کے حالات کو بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ ابنائے قدیم جس میدان میں بھی ہیں وہ دوسروں کو اپنا سیکھاہوا علم بانٹیں گے اور دین کوسیکھانے میں مصروف رہیں گے ۔ اس موقع پر قدیم طلباء سراج العلوم نے ماضی کے حالات بیان کئے کس طرح وہ محنت اور مشقت سے علم حاصل کرتے ہوئے وہ آج دوسروں کو دین کی علم کی روشنی بکھیر رہے ہیں۔ اس موقع پر عبدالرشید صاحب ‘ حافظ صبور صاحب ‘حافظ مبارک صاحب’ عبدالوکیل صاحب ‘ مولانا ریاض صاحب ‘ سید فیاض الدین ‘ حافظ تصدیق حسین صاحب ‘ حافظ صفدر صاحب ‘ اور دوسرے نے بھی شرکت کی