نسیم عارفی اردو میڈیاایوارڈ 2025” زیر اہتمام سی آئی ٹی آئی فاؤنڈیشن حیدرآباد

حیدرآباد ۔ کے این واصف
حیدرآباد کے نامور صحافی نسیم عارفی (مرحوم) کے نام سے معنون “نسیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈ 2025” کی تقریب 12 اپریل 2025 شام 30-4 بجے شام منعقد ہوگی۔
اس تقریب کا انعقاد تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ آڈیٹوریم، (فتح میدان) بشیر باغ پر عمل میں آئےگا۔ اس ایوارڈ تقریب کا اہتمام “سی آئی ٹی آئی فاؤنڈیشن حیدرآباد” بتعاون تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے زیر اہتمام کیاگیا ہے۔
کارنامہ حیات ایوارڈ ممتاز صحافی قربان، نئی دہلی حاصل کرین گے۔ جبکہ سالانہ ایوارڈ حاصل کرنے والون مین ڈاکٹر رشدہ شاہین نئی دہلی، محمد زکریا بہار، محمد ارشد اور سید سجاد الحسنین حیدرآباد شامل ہیں۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سی ایچ کرن، چیرمین ایناڈو گروپ ہونگے جبکہ صدارت چیرمین میڈیا اکاڈمی ریاست تلنگانہ کے سرینواس ریڈی کرینگے۔
میر ایوب علی خاں، مسز عصمت آرا اور مسز سپنادیوی کے ساتھ مباحثہ بعنوان “ اردو صحافت آج” منعقد ہوگا جس کے پینلسٹ انعام یافتہ گآن ہونگے۔ خطبہ استقبالیہ سید بشارت علی اور نظامت کے فرائض معروف صحافی ایم سوماشیکھر ادا کریں گے۔