راجیو یوا و کاسم خود روزگار اسکیم کی تاریخ میں توسیع کرنے صدر ضلع اقلیتی بی آر ایس نظام آباد نوید اقبال کا مطالبہ

راجیو یوا و کاسم خود روزگار اسکیم کی تاریخ میں توسیع کرنے صدر ضلع اقلیتی بی آر ایس نظام آباد نوید اقبال کا مطالبہ
نظام آباد 10/ اپریل ( اردو لیکس) صدر ضلع اقلیتی سل نظام آباد مسٹر نوید اقبال نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے پانچ لاکھ بے روزگار نوجوانوں مرد و خواتین کے لئے راجیو یوا وکاسم کے تحت خود روزگار حاصل کرنے کے لئے درخواست ان لائن طلب کی گئی تھی ابتداء میں اس کی آخری تاریخ 4 اپریل مقرر کی تھی بعد ازاں اس تاریخ میں 14 اپریل تک توسیع کئی گئ
تاہم عیدالفطر و دیگر تہواروں کے باعث بے شمار بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے عید و دیگر تہواروں کی تعطیلات ، تحصیل آفس سے انکم سرٹیفکیٹ کی عدم اجرائی کے باعث بے شمار نوجوانوں نے راجیو یوا وکاسم اسکیم کے لئے درخواستیں ان لائن کرنے سے قاصر رہے ان وجوہات کی بناء پر مسٹر نوید اقبال نے چیف منسٹر اے ریونٹ ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اسکیم کی تاریخ میں مزید دو ہفتوں کے لئے توسیع عمل لائیں تاکہ بے روزگار نوجوانوں مرد و خواتین اس اسکیم سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکیں