جنرل نیوز

انٹرنیشنل قدیم سکوں ، کاغذی کرنسی اور نادراشیاء پر مشتمل نمائش کا 21 تا 23 اپریل اردو گھر حیدرآباد میں انعقاد – عوام کے لئے داخلہ مفت 

 

حیدرآباد 10/ اپریل

(پریس نوٹ)ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی( رجسٹرڈ) حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک انٹرنیشنل قدیم دور کے سکوں، کاغذی کرنسی اور قدیم نادر اشیاء پر مشتمل نمائش کا 21 اپریل تا 23 اپریل اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد نزد آسرا ہاسپٹل چارمینار پر عظیم الشان بیمانے پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے جناب سید عبدالحی قادری چیف انجینئر و سکریٹری سوسائٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ اس نمائش کے مشاہدے کے لئے عوام کے لئے داخلہ مفت رہے گا تین دنوں تک جاری رہنے والی اس نمائش کے اوقات صبح 9 بجے تا شام 7 بجے مقرر کئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ دنیا کے قدیم سکوں ،کاغذی کرنسی کے ساتھ ساتھ ڈاک ٹکٹ اور پینٹنگز کی نمائش تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لئے سیکھنے اور سمجھنے اور ان کی معلومات میں اضافہ کا باعث ہو گا سید عبدالحی قادری نے مزید بتایاکہ اس نمائش کی خصوصیات میں ساتویں صدی قبلِ کی بین الاقوامی سکے ، کاغذی کرنسی ، ڈاک ٹکٹ ، پینٹنگز باور دیگر أشیاء کا مخلوط بیگ پیش کیا جائیگا جو نمونے نہیں بلکہ نایاب اشیاء ہیں مزید تفصیلات کے لئے سید عبدالحی قادری چیف انجینئر کے سیل نمبر 8500212306 یا

www.apjedu2001.com

پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button