جنرل نیوز

بودھن سابقہ ایم ایل اے شکیل عامر کی والدہ کا انتقال پرملال و تدفین 

نظام آباد:10 /اپریل(اردو لیکس) سابقہ ایم ایل اے بودھن مسٹر شکیل عامر کی والدہ محترمہ شگفتہ ادیب موظف ہیڈ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شکر نگر بودھن نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے حیدرآباد کے خانگی دواخانہ یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ میں زیر علاج تھیں۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں 2:30بجے مالک حقیقی سے جاملی۔ اپنی والدہ کے سانحہ ارتحال کی ملی اطلاع پر سابقہ ایم ایل اے بودھن شکیل عامر جو گذشتہ کچھ عرصہ سے دوبئی یواے ای میں سکونت اختیار کئے ہوئے تھے آج صبح شمش آباد ائیرپورٹ پہنچے اور آخری رسومات میں شرکت کی۔ آج بعد نماز ظہر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قدیم قبرستان آچن پلی بودھن میں تدفین عمل میں آئی۔ سابقہ ایم ایل اے شکیل عامر کی والدہ کے سانحہ ارتحال پر سابقہ اراکین اسمبلی باجی ریڈی گوردھن، جیون ریڈی کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی، ملی، مذہبی قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے شکیل عامر سے اظہار تعزیت کیا۔ اور مرحومہ کے حق میں اللہ تعالیٰ سے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button