جنرل نیوز

کھمم کلکٹر مذمل خان کا بی کے بازار کا دورہ، بائیک مکینکوں کے مسائل سن کر حل کا تیقن

کھمم کے ضلع کلکٹر مذمل خان نے بائیک مکینکوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر بائیک مکینک یونین کھمم کے ذمہ داران نے مکینکوں کے مسائل کو لے کر کلکٹر مذمل خان کو ایک یادداشت پیش کی۔

 

کلکٹر مذمل خان نے بی کے بازار، کھمم میں واقع سید انور بلیٹ مکینک کی دکان کا دورہ کیا اور موقع پر موجود مکینکوں سے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

 

کھمم بائیک مکینک یونین کے صدر، مسٹر کونڈل نے کلکٹر کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مکینکوں کے لیے انشورنس پالیسی اور علاج و معالجے کی سہولیات کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے۔

 

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کھمم مکینک یونین کے لیے ایک مستقل عمارت فراہم کی جائے۔ اس پر کلکٹر مذمل خان نے تیقن دیا کہ اگر حکومت کی کوئی عمارت خالی ہوئی، تو اسے فوری طور پر مکینک یونین کے لیے مختص کیا جائے گا۔

 

کلکٹر کے اس اچانک دورے پر تمام مکینکوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button