آن لائن تفسیر قرآن، حدیث و سیرت کورس کا آغاز انسٹیٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز کا عالمی سطح پر قابل قدر اقدام

حیدرآباد، 13 اپریل (اردو لیکس)
انسٹیٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز، قادر باغ حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک مرتب و منظم نصاب کے ساتھ آن لائن تفسیر قرآن کورس کا آغاز عمل میں آیا ہے۔ اس کورس میں قرآن مجید کی تفسیر کے ساتھ حدیث نبوی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل ہے۔ کورس کی نگرانی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے کر رہے ہیں۔
یہ آن لائن کلاسز پیر سے جمعہ روزانہ بعد نماز عشاء رات 8:30 بجے Zoom پر منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں روزانہ ایک رکوع کی تفسیر کی جاتی ہے اور ہر مہینہ ایک پارہ مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہر جمعہ کو حدیث و سیرت پر خصوصی لکچر دیا جائے گا۔ شریک طلبہ کو کلاسز کی ریکارڈنگ بھی فراہم کی جائے گی اور کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
یہ کورس دنیا بھر میں کسی بھی عمر کے مرد و خواتین کے لیے کھلا ہے، خواہ وہ عالم یا عالمہ کورس میں دلچسپی رکھتے ہوں یا محض علم دین حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ مزید تفصیلات و رجسٹریشن کے لیے سیل نمبر 9440508941 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔