ایجوکیشن

اردو میڈیم اساتذہ کی جائیدادوں کو ڈی ریزرو کرنے کے لئے حکومت سے نمائندگی کرنے شبیر علی کا اعلان

کاماریڈی _ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے ڈی ایس سی 2023 میں اردو میڈیم اساتذہ کی جائیدادوں کو ایس سی، ایس ٹی اور طبقات کے لئے محفوظ کردینے ریاستی حکومت کے اقدام کی سخت مذمت کی۔انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری سے نمائندگی کرتے ہوئے اردو میڈیم اساتذہ کی جائیدادوں کو غیر محفوظ ( ڈی ریزور) کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا اعلان کیا۔

کاماریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس سی امیدواروں نے آج محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے مجوزہ ڈی ایس سی میں اردو میڈیم اساتذہ کی کئی  جائیدادوں کو دیگر طبقات کے لئے زیرو کردیئے کی شکایت کی اور سابق وزیر سے اس سلسلے میں حکومت سے نمائندگی کرنے کی درخواست کی۔

ان امیدواروں نے بتایا کہ کاماریڈی ضلع میں 13 جائیدادوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں 7 جائیدادوں کو ایس سی اور 2 جائیدادوں کو بی سی ڈی کے لئے ریزرو کردیا گیا۔جبکہ یہ دونوں طبقات کے امیدوار اردو میڈیم میں نہیں ہیں

اسی دوران کاما ریڈی ڈی ایڈ اور بی ایڈ طالبات نے بتایا کہ ڈی ایس سی سے متعلق مسئلے کو حل کرنے کے لیے سا بق وزیر جناب شبّیر علی صاحب سے ملاقات کی گئی جناب شبّیر علی صاحب نے ہمیں تیقن دلایا کہ وہ آج ہی اس مسئلے سے متعلق تلنگانہ کے پرنسپل سیکرٹری سے ملاقات کرینگے اور اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرینگے

متعلقہ خبریں

Back to top button