تلنگانہ

بھارتی رانی کالونی ناگارام نظام آباد متاثرین کی بازیابی و ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کو یقینی بنایا جائے

 انچارج وزیر آر اینڈ بی و ہاوزنگ جوبلی کرشنا سے مجلس قائدین کی ملاقات و بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے

بھارتی رانی کالونی ناگارام نظام آباد متاثرین کی بازیابی و ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کو یقینی بنایا جائے

انچارج وزیر آر اینڈ بی و ہاوزنگ جوبلی کرشنا سے مجلس قائدین کی ملاقات و بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے

نظام آباد:16/اپریل (اردو لیکس ) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلسی قائدین نے انچارج وزیر آر اینڈ بی و ہاوزنگ جوبلی کرشنا کی نظام آباد آمد پر کلکٹریٹ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور انھیں صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے کیا۔اس ملاقات کے موقع پر نظام آباد مجلس قائدین نے انچارج وزیر جوپلی کرشنا کو بتایا کہ ڈیویثزن 10 بھارتی رانی کالونی ناگارام کے غریب متاثرین کی بازیابی کیلئے انھیں ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کو یقینی بنانے صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مکتوب حوالے کیا

 

۔ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل،ضلع صدر محمد فیاض الدین نے انچارج وزیر جوپلی کرشنا کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب کی جانب سے بناء کسی پیشگی اطلاع و نوٹس کے ڈیویثزن 10 بھارتی رانی کالونی ناگارام کے غریب عوام کے مکانات کو انہدامی کارروائی کے ذریعے منہدم کردیا گیا تھا۔ان غریب عوام اور متاثرین ابھی تک رہنے کیلئے کوئی رہائش گاہ میسر نہیں ہے۔جسکی وجہ سے سینکڑوں متاثرین بے یار و مددگار انتہائی تکلیف و مشکلات میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔لہٰذا تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے ناگارام متاثرین کو انصاف فراہم کرتے ہوئے ان کی بازیابی و ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کو یقینی بنایا جائے۔

 

مجلس قائدین نے کہا کہ بارہا شخصی و تحریری نمائندگی کے باوجود تاحال ان متاثرین کی بازیابی و ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری کیلئے کوئی سنوائی نہیں کی گئی ہے۔ریاستی وزیر جوپلی کرشنا کو مجلسی قائدین نے بتایا کہ ڈیویثزن 11 میں تعمیر شدہ ڈبل بیڈ روم مکانات غیر استعمال ہے۔ان ڈبل بیڈ روم مکانات کو ناگارام متاثرین میں تقسیم و منظور کرتے ہوئے انھیں ان مکانات میں منتقلی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔الحمداللہ نظام آباد مجلس قائدین کی موثر نمائندگی پر انچارج وزیر جوبلی کرشنا نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جامع تحقیقات کے ذریعے ڈیویثزن 10 بھارتی رانی کالونی ناگارام متاثرین غریب عوام کو ڈبل بیڈ روم مکانات منظور کیا جائے

 

۔اس موقع پر ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد،سابقہ کارپوریٹرس عبدالغفور مقیم،محمد مستحسین اور خلیل احمد ارشد پاشاہ امر فاروق موجود تھے۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button