جنرل نیوز
مدرسہ زینب للبنات کھمم کا سالانہ جلسہ ختم بخاری و تقسیم اسناد 21 اپریل کو منعقد ہوگا

مدرسہ زینب للبنات ایجوکیشنل سوسائٹی کھمم کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ ختم بخاری شریف و تقسیم اسناد 21 اپریل بروز پیر بعد نماز مغرب سیکول فنکشن ہال، ٹینک بنڈ کھمم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس جلسہ کی صدارت جمعیت العلماء ضلع کھمم کے صدر مولانا محمد سعید احمد قاسمی فرمائیں گے، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حیدرآباد کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی، ناظم مدرسہ عائشہ نسوان، بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔
اس موقع پر مقامی علمائے کرام کے بھی بصیرت افروز خطابات ہوں گے۔ جلسہ کے اشتہار کے رسمِ اجرا کے موقع پر بانی و ذمہ دار جناب دلاور خان اور حافظ عبد القدیر نے عوام سے اپیل کی کہ اس روح پرور جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر علمائے کرام کے بیانات سے دینی فائدہ حاصل کریں۔