جنرل نیوز

کھمم میں ٹرافک پولیس اہلکاروں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے کول چشموں کی تقسیم

 

موسم گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھمم ٹرافک پولیس کے اہلکاروں میں کول چشمے تقسیم کیے گئے۔ یہ چشمے بیلیف ہاسپٹل کی جانب سے عطیہ کیے گئے، جس کی مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ رما جوتی نے اپنے ذاتی خرچ پر یہ تعاون پیش کیا۔ کول چشموں کی تقسیم کھمم ٹرافک پولیس اے سی پی سرینواس کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ گرمی کے دوران ڈیوٹی کے وقت ان چشموں کا استعمال ضرور کریں تاکہ دھوپ اور گرمی کی شدت سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button