جنرل نیوز

نفرت کے ماحول میں محبت کو عام کرنا اہم اور وقت کا تقاضہ ـ ہندوستان سب کا ہے

تمام مذاہب کے نزدیک انسانیت کو اولیت ـ ہندوستان مختلف تہذیبوں اور اچھائیوں کا گہوارہ

حیدرآباد 16- اپریل (اردولیکس ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرة المعارف نے بزم جوہر کے زیر اہتمام اردو ہال حمایت نگر میں منعقدہ پُر اثر بین مذہبی عید ملاپ تقریب ومشاعرہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کے ماحول میں محبت کے پیام کو عام کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے شاعر وادیب ڈاکٹر راہی مرحوم کی یادگار” بزم جوہر” سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن نفرت وانتشار پسند طاقتیں نہیں چاہتیں کہ ملک کے عوام مل جُل کر رہیں اور وہ محض اپنے مفادات کی پاسبانی کے لئے سماج کے طبقات میں نفرت کے بیج بوتے ہیں لیکن اب عوام کا شعور بیدار ہوچکا ہے

 

اور اپنے عید اور تہواروں کے مواقع پر یکجا ہوکر فرقہ پرستوں کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کتنا افسوس کا مقام ہے کہ اب بے جان چیزوں کی بھی ہندو مسلم خانوں میں تقسیم کرتے ہوئے شربت کو بھی تقسیم کردیا گیا رام کی تعلیمات سے نا آشنا لوگ نام میں رام رہنے کے باوجود انسانیت کو بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں ایسا کرنا ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچارہا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب پھول ‘ پتّے اور ہوا و پانی کو بھی مذہب کے خانوں میں بانٹ دیا جاۓ گا اور یہ ہمارے جمہوری ملک کے لئے نقصاندہ باتیں ہیں انہوں نے ڈاکٹر راہی مرحوم کی

 

دختر ڈاکٹر روبینہ شبنم کو اس عید ملن تقریب کے انعقاد پر مبارکباددی اور کہاکہ اس طرح کی تقاریب کے لئے اورہند و مسلم یکجہتی کے لئے دانشورحضرات اور دیگر معززین آگے آئیں چیرمن اقلیتی کمیشن تلنگانہ جناب طارق انصاری نے کہا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے والی تقاریب ہم سب کے لئے خوش آئند ہیں مختلف مذاہب کےلوگوں کو جمع کرنا اور ان کے خیالات کو سماعت کرتے رہناچاہئیے انہوں نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر روبینہ شبنم کو دلی مبارکباد دی اورعوام میں مقبول اشعار سنائے ـ جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد نے اپنے فکر انگیزخطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی اکثریت مل جل کر رہنا چاہتی ہے لیکن بعض طاقتیں نفرت کا پرچار کرتے ہوۓ عوام کے دلوں کو توڑنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہر اعتبار سے

 

مختلف تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور رہے گا انہوں نے کہا کہ بین مذاہبی اتحاد کے باعث ایک ایسا دور بہت جلد آۓ گا جہاں نفرت کرنے والوں کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں مل سکے گی سماجی جہد کار محترمہ جسوین جے رتھ نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کے باعث عوام کافی گُھٹن محسوس کررہے ہیں پرانی میل ملاپ والی روایات کااحیاء کرنے کے لئے عید ملن تقاریب بہترین ذریعہ ہیں سردار سجن سنگھ رکن سب کمیٹی شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر نے اس تقریب کے انعقاد پر انتہائی مسرت کا اظہارکرتے ہوۓ ڈاکٹر روبینہ شبنم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسی تقاریب میں شرکت کرتےہوۓ دلی مسرت ہوتی ہے انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور محبت کے پیام کو عام کریں انہوں نے تمام مذہبی کتابوں میں ہمیں جو سب سے بڑا درس دیا گیا ہے وہ محبت اورانسانیت کا ہے یہ سرزمین سب کی ہے یہاں کی تہذیبی روایات کی ہم کو قدر کرنی چاہئے سابق پرنسپال اردوایوننگ کالج حمایت نگر ڈاکٹر عتیق اقبال نے بزم جوہر کی

 

روح رواں ڈاکٹر روبینہ شبنم کے جذبہ قومی اتحاد کو خراج تحسین ادا کیا اور کہا کہ ایسی محفلیں ہمارے دلوں کو تازگی اور آپسی محبت وبھائی چارہ کو بڑھاوا دیتی ہیں جناب دیپک جان صدرنشین کرسچین فینانس کارپوریش نے اس تقریب کے انعقاد پر کافی مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ کہاکہ وہ بھی اس طرح کی تقریب کا ضروراہتمام کریں گےانہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب سال میں ایک بار نہیں بلکہ ہر تین ماہ میں ضرور منعقد کی جائیں انہوں نے کہا کہ ہماری یکجہتی کا ثبوت اس سےبڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے کہ تمام قوموں کے اتحاد اور جدوجہدہی کے نےنتیجہ میں ہمیں آزادی ملی ہےانہوں نے کہا کہ آج دستورپر ہی حملے ہورہے ہیں ان حملوں سے ملک کو بچانا ضروری ہے دستورنے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دئیے ہیں یہ ملک سب کا ہے کسی کی جاگیر نہیں ہےانہوں نے کہا کہ عوام بالخصوص واٹس ایپ دنیاسے باہر نکلیں’ ایکدوسرے سے ملیں اور اچھائیوں کو نہ صرف عام کریں بلکہ ایسی مہمات کا حصہ بنیں انہوں نے کہا کہ چند لوگ شرپسند ہیں ان کی شرپسندانہ حرکات کو ہم اپنے اتحاد واتفاق سے ہی ناکام بناسکتے ہیں

 

صدر بزم جوہر ڈاکٹر روبینہ شبنم نے کلام سنایا اور تمام معزز مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ یقیناً بزم جوہر قومی یکجہتی کو فروغ دینے والی محترم شخصیات کے ساتھ ہے ادبی محفلوں کیساتھ ساتھ ہم ایسی تقاریب منعقد کرتے رہیں گے ڈاکٹرجاوید کمال مدیر ریختہ نامہ نے بزم جوہر کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر روبینہ شبنم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جناب لطیف الدین لطیف نے بڑی عمدگی سے کاروائی چلائی ڈاکٹر ناظم علی ناظم سابق پرنسپل موڑ تاڑ کالج نظام آباد اور جناب محمد حسام الدین ریاض نے بھی قومی یکجہتی کے لئے بزم جوہر کی کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر روبینہ شبنم کو مبارکباد دی اس موقع پر مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی ‘ جناب سید ظہورالدین نائب صدر نشین دی سکندرآباد کوآپریٹیوبنک ‘ اور دیگر معززین موجود تھے ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ‘ ڈاکٹر معین امر بمبو ‘ خادم رسول عینی ‘ شکیل حیدر’ بصیر خالد ‘ وحید پاشاہ قادری ‘ لطیف الدین لطیف ‘ رفیعہ نوشین تقیہ غزل اور ڈاکٹر روبینہ شبنم نے

 

کلام سنایا تقریب کی ابتداء میں سب ہی شرکاء کو پھول اور عطر پیش کیا گیاقدیم روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ شمعیں روشن کی گئیں ریحانہ سلطانہ ریسرچ اسکالر مانو نے شکریہ ادا کیا گیا تمام مقررین کی شالپوشی وگلپوشی کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button