جنرل نیوز

سدی پیٹ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلم متحدہ محاذ کا احتجاجی مظاہرہ

سدی پیٹ میں مسلم متحدہ محاذ کی زیرِ اہتمام وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں دینی اداروں، سماجی تنظیموں، دانشوروں، اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر صدر تنظیم المساجد سدی پیٹ جناب اعجاز حفیظ صاحب ؛مفتی عبدالسلام صاحب اور مفتی مرزا آصف بیگ مصباحی نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس کالے قانون کو منسوخ کرے، جو نہ صرف آئینی اقدار کے خلاف ہے بلکہ مسلمانوں کے مذہبی و قانونی حقوق کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔

 

علما نے کہا کہ وقف املاک کا تحفظ صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ ملک کی آئینی ذمہ داری ہے، اور اس میں کسی قسم کی غیر شرعی مداخلت ناقابلِ قبول ہے۔

 

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن طریقے سے اس قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں، اور اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button