ایجوکیشن

انگلش میڈیم کے طلبا کو دینی تعلیم دینے کی مستحسن مساعی۔ڈان اسکول پرانی حویلی میں اسکول کرسپانڈنٹس کا اجلاس

حیدرآباد ۔ صدرنشین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشن جناب فضل الرحمن خرم نے ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی برانچ میں انجنئیرنگ فیکلٹی ڈاکٹر رضا احمد خان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جنہوں نے اسلامک اسٹڈیز کا کورس مرتب کیا ہے۔ پہلی سے دسویں جماعت کی ان کتابوں کی تیاری میں اسلامک سوشیل سرویس سوسائٹی نے تعاون کیا ہے ۔

 

ڈاکٹر رضا احمد خان نے ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی برانچ روبرو پولیس کمشنر آفس پر منعقدہ اجلاس میں اس کورس کی افادیت و اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ دس اسکولس کے کرسپانڈنٹس نے اس اجلاس میں شرکت کی جن میں ادارہ ملیہ کے ایم اے رشید ۔ سینٹ معاذ کے محمود ساجد ۔ پیس ہائی اسکول کے واجد فتح  رائل ہائی اسکول افضل محمد  صفہ ہائی اسکول کے شیخ جعفر ۔ ہولی ٹاون ہائی اسکول کے ایم اے حکیم ۔ سن رائز ہائی اسکول کے محسن سر کریسنٹ ہائی اسکول دیوان دیوڑھی کے نمائندے شامل ہیں ۔

 

رکن جماعت اسلامی و سماجی کارکن منظور احمد نے ڈاکٹر رضا کا تعارف کرایا ۔ اس موقع پرسینئر ایڈوکیٹ محی الدین محمود بھی موجود تھے ۔ اسکول کرسپانڈنٹس کو کتابوں کا سیٹ پیش کیا گیا ۔ کرسپنڈنٹس نے کورس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ان انگریزی میڈیم اسکولوں میں بچوں کو دین کی بنیادی تعلیمات اور تاریخ اسلام سے واقف کرانا اس کورس کا اصل مقصد ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button