انٹر نیشنل

حج کی ادائیگی کے لیے “حج پرمٹ” حاصل کرنا لازمی : وزارت حج کا انتباہ

حیدرآباد ۔ کے این واصف

حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں کچھ لوگ یہ ادعاء پیش کرتے ہیں کہ حج پرمٹ حاصل کرنا شرعی پابندی نہیں ہے لیکن پچھلے چند سال سے اجازت نامہ کے حوالے سے وزارت حج نے سخت موقف اختیار کیا ہواہے۔ خصوصاُ سعودی میں برسرے کار غیر ملکیوں کو اجازت کے بغیر حج پر جانے کی کوشش پر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

 

وزارت حج و عمرہ نے میڈیا کی واساطت سے ایک بار پھر متنبہ کیاہے کہ فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مند حج پرمٹ لازمی طور پر حاصل کرین۔ جس کے لئے یونیفائیڈ پورٹل “تصریح” کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عربی مین تصریح کے معنی اجازت کے ہوتے ہیں۔

 

سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مندوں سے کہا ہے کہ حج امور کو بہتر بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حج پرمٹ کی شرط عائد کی گئی ہے تاکہ دوران حج کسی قسم کی دشواریون کا سامنا نہ ہو۔

 

وزارت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حج ویزے کے علاوہ کسی قسم کے ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں۔ پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔نیز وزارت حج نے فرضی حج اداروں کے حوالے سے جعل سازوں سے بھی ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

مملکت میں مقیم غیرملکی ان جعل سازوں کے چکر میں نہ آئیں جو حج ایام میں مشاعر مقدسہ میں قیام و طعام کی سہولتیں فراہم کرنے کے دعوے کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عام طور سے سعودی میں مقیم غیرملکی ان جعلی ادارون کے جھانسے میں آجاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button