وزیراعظم کا کل سے سعودی عرب کا دورہ۔جدہ کا دورہ کرنے والے مودی پہلے وزیراعظم

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو سعودی عرب کے شہر جدّہ پہنچیں گے۔ چار دہائیوں میں کسی بھی وزیر اعظم کا جدّہ کے لیے یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے جو اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی پہلوئوں سمیت اہم نوعیت کی جامع شراکت داری داری پر محیط ہے۔
ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک مستحکم اور کثیر جہتی اقتصادی شراکت داری ہے جو حالیہ دہائیوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور اہم نوعیت کے سمجھوتوں سے مزید مستحکم ہوئی ہے۔سعودی عرب ہندوستان کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
مالی سال 2023-24 کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو کافی فروغ حاصل ہوا۔ سعودی عرب سے بھارت کی درآمدات 31 ارب 42 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ سعودی عرب کو کی جانے والی برآمدات کی مالیت 11 ارب 56 کروڑ امریکی ڈالر تھی۔ ہندوستان کی اہم برآمدات میں انجینئرنگ کا سامان،
چاول، پیٹرولیم مصنوعات، کیمیکلز، ٹیکسٹائلز، کھانے پینے کی اشیائ وغیرہ شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں ہنوستانی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اگست 2023 میں تین ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔