تلنگانہ

دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری کرنے وقف بورڈ کا اعلان _ لیکن بعض آئمہ موذنین کو صرف ایک ماہ کی رقم ملنے کی شکایت

حیدرآباد _ 4 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز ریاست بھر کے آئمہ موذنین کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا

 

اس سلسلے میں تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین مسیح اللہ خان ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وقف بورڈ نے آئمہ موذنین کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری کردی۔ مارچ اور اپریل کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم 9 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار جاری کردی گئی ہے جو ریاست بھر کے 9997 آئمہ موذنین کو ہر ماہ 5 ہزار روپے کے حساب سے ادا کی جائے گی۔ اسی طرح وقف بورڈ نے انیس الغربا کے لیے 4 کروڑ 25 لاکھ ، جامعہ نظامیہ آڈیٹوریم کے لئے 30 لاکھ 76 ہزار روپے اوقافی جائیدادوں کی تعمیر و مرمت کے لئے 9 کروڑ 7 لاکھ روپے بھی جاری کرنے کی اطلاع دی تھی

 

تاہم آج جمعہ کو ریاست کے کئی مقامات سے بعض  آئمہ موذنین نے شکایت کی کہ انھیں صرف ایک ماہ کے اعزازیہ کی رقم وصول ہوئی ہے جبکہ وقف بورڈ چیئرمین نے مارچ اور اپریل دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا تھا آئمہ موذنین جنھیں صرف ایک ماہ کے اعزازیہ کی رقم ادا کی گئی انھوں نے چیئرمین وقف بورڈ سے اس معاملے کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button