انٹرمیڈیٹ کے نتائج : گولڈن جوبلی جونیئر کالج گرلز نظام آباد و اسٹانڈر جونیئر کالج بودھن کی طالبات کا شاندار مظاہرہ

نظام آباد:23/ اپریل (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) نٹرمیڈیٹ سال دوم اور سال اول کے نتائج گولڈ ن جوبلی جونیئر کالج نظام آباد و اسٹانڈر جونیئر کالج بودھن کے قابل تحسین ہے۔ گولڈن جوبلی جونیئر کالج فار گرلز نظام آباد کی طالبہ عائشہ کوثر بنت محمد اعجاز نے ریاستی سطح پر مضمون بی پی سی انگریزی میڈیم سال دوم میں 1000 نشانات کے منجملہ 991 نشانات حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ بشریٰ گانیۂ بنت محمد ارشد خان متعلیم بی پی سی انگریزی میڈیم سال اول نے 440 کے منجملہ 436 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ دیگر قابل ذکر طالبات جن میں ادیبہ فاطمہ980/1000 ، سمیہ بیگم 980/1000 ، سارا کوثر 976/1000 ، اسریٰ بیگم 969/1000 ، ادیبہ فاطمہ 965/1000 ، سعدیہ فاطمہ 953/1000 شامل ہیں 50% طالبات نے 90% نشانات حاصل کئے۔ دیگر کامیاب طالبات کا فیصد 89% سے 70% کے درمیان ہے۔ جملہ فیصد کامیابی 65%سے 70% کے درمیانی ہے۔ اسٹانڈرڈ جونیئر کالج بودھن کی طالبہ راحیلہ بیگم بنت سید ذاکر علی 1000 نشانات کے منجملہ 990 نشانات حاصل کئے۔ سمیہ فاطمہ 1000 نشانات کے منجملہ 980 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر بلند مقام حاصل کیا۔ دیگر طالبات جو کامیابی حاصل کئے ہیں ان میں 50% طالبات 80% سے 90% کے درمیان ہے۔ اور باقی طالبات کی کامیابی کا فیصد 65% سے70% کے درمیان ہے۔ ڈائریکٹرس اشفاق احمد صاحب، مشیر بابا ، عتیق الدین پرنسپل ممتاز احمد وائس پرنسپل محمد معز الدین نے اولیائے طالبات و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ نیک تمناؤں کا اظہار اور بہتر مستقبل کے لئے دعا ئیں دی۔