جنرل نیوز
حج سوسائٹی ضلع جگتیال کے زیر اہتمام 24/اپریل جمعرات کو عازمین کے لئے ٹیکہ اندازی کیمپ

حافظ مرزا عمر علی بیگ قاسمی نائب صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال کی اطلاع کےمطابق عازمین حج کے لئے شہر جگتیال میں ٹیکہ اندازی کیمپ
حج سوسائٹی ضلع جگتیال کے زیر اہتمام 24/اپریل جمعرات صبح 9 / بجے سے مسلم کمیونٹی ہال قلعہ گڈھ نزد جامع مسجد جگتیال میں بصدارت حضرت مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال منعقد ہوگا ان شاءاللہ ۔ ڈاکٹر سنجے کمار صاحب یم یل اے۔ ضلع جگتیال کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفسر جناب پرامود کمار صاحب مہمان خصوصی ہونگے۔ تمام عازمین حج وقت کی پابندی کے ساتھ ضرور تشریف لائیے ۔ ٹیکہ اندازی کے بعد میدیکل سرٹیفکیٹ بھی دیا جائیگا جو پورے سفر حج میں ساتھ رکھنا ضروری ہے ۔۔