اعتراف کمال فن۔جشن گلزار و عالمی مشاعرہ

جودھپور ۔ نمائندہ اردو لیکس
آسکر اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ، برصغیر کے اردو شاعر اور فلمی نغمہ نگار گلزار ،پاکستان کے معروف شاعر احمد ندیم قاسمی کے انتقال کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ ہندستانی شاعر پدم شری شین کاف نظام کو اپنا کلام دکھاتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف مشہور صحافی اور شاعر ایم آئی ظاہر نے کیا ہے۔ وہ جمعہ کے روز گلزار کی شخصیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے موضوع پر “تخلیق کار انٹرنیشنل” کے زیراہتمام آن لائن اعتراف کمال فن جشنِ گلزار عالمی مشاعرہ اور سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔
ظاہر نے بتایا کہ گلزار نے ان خیالات کا اظہا مہارانا میواڑ فاؤنڈیشن اعزاز ملنے کے بعد میں مجھے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا تھا۔ اس وقت کے مہارانا اروند سنگھ اور ہندی کے مشہور کوی بال کوی بیراگی بھی موجود تھے۔ ظاہر نے کہا مجھے تب لگا تھاکہ وہ مذاق کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے یہ بات جودھ پور کے شری رام انٹرنیشنل ہوٹل میں منعقدہ پروگرام میں کھلے عام بتائی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ گلزار ایک نغمہ نگار، مصنف، اسکرین رائٹر اور فلم ڈائریکٹر ہیں اور حکومت ہند نے انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ مشہور شاعر اور نقاد شین کاف نظام کو بھی حال ہی میں حکومت ہند نے پدم شری کے اعزاز سے نوازا ہے۔
اس موقع پر تنظیم کی سرپرست اعلیٰ معروف شاعرہ زیب النساء زیبی نے کہا کہ مسٹر ایم۔آئی ظاہر نے گلزار صاحب کا انٹرویو کیا تھا اور وہ این آر آئی، فلم اور ثقافتی امور کے معروف صحافی ہیں۔جشن گلزارتخلیق کار انٹرنیشنل پروگرام مین دیگر گفتگو کرنے اور تخلیقات پیش کرنے والوں مین زیب النساء زیبی، ڈاکٹر نواز کنول، فیاض وردگ، ناصر علی سید، منور جہاں، ارحم روحان، کامران نذیر، منزہ جاوید، روبینہ شاہین ،ڈاکٹر ثمینہ گل، نجم النساء ناز، وصی بیگ، کاوش کاظمی، محسن علوی، فریحہ باجوہ، مقبول منظر، اختر امام انجم، شیراز انجم، رفعت انجم، ریاض ندیم نیازی، شاہین برلاس، شارق عباسی،خضر حیات، ،ایم آئی ظاہر،
نرگس رضا، شہباز رانجھا، منظر انصاری، سرفراز حسین، شبیر حسن شبیر، اختر چیمہ، سلیم کاوش، نگار بانو ناز، ایاز مفتی، خادم الرسول، اکرم سلیم، بے باک ڈیروی، ظفر اقبال جازب، رضوان حیدر، اسلم شکارپوری، مدثر حبیب، قمر کیانی، احسان شاہ اور اقبال گوہر و دیگر شامل تھے۔