تلنگانہ
تلنگانہ میں آئندہ دو دن شدید گرمی کا امکان: محکمہ موسمیات

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج اور کل شمالی تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں شدید لو چلنے کا امکان ہے جب کہ کئی علاقوں میں رات کے وقت بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ریاست کے کچھ حصوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
خاص طورپر جمعہ اور ہفتہ کے روز چند اضلاع میں گرج چمک تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔