انٹر نیشنل

ہندوستان نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

نئی دہلی: حکومت ہند نے حکومتِ پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر موجود سرکاری ہینڈل کو ملک بھر میں بلاک کر دیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قدم مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد حملے کے بعد کیا گیا جس میں 28 سیاح جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

 

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے واہگہ-اٹاری سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے، جب کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کے

 

بھارتی ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button