جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع کے عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی کیمپ

نارائن پیٹ 24/اپریل (اردو لیکس ) نارائن پیٹ ضلع کے تمام عازمین حج 2025 کو وکسینیشن ( ٹیکا اندازی) کے لئے آج نارائن پیٹ ضلع مستقر کے شیلا گارڈن فنکشن ہال میں ایک کیمپ رکھا گیا تھا ،

 

جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ارکان اسمبلی نارائن پیٹ و مکتھل ڈاکٹر پرنیکا ریڈی اور مسٹر واکٹی سری ہری کے علاوہ سجادہ نشین جناب سید شاہ غیاث الدین قادری ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر مسٹر چندرا موہن نے شرکت کی ، اس موقع پرمہمانان خصوصی نے ناراین پیٹ کے عازمین کو پولیو خوراک ( ڈراپس) پلائی

 

،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے عازمین حج کی فریضہ حج کی ادائیگی میں آسانی وقبولیت اور سفر سے بخیریت صحت و سلامتی واپسی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ملک میں امن وامان و بھائی چارہ کے لئے عازمین سے دعا کی اپیل کی ، اس موقع پر مہمانوں کے علاوہ حج سوسائٹی کی جانب سے تمام عازمین حج کی شال پوشی وگل پوشی کی گئی ،

 

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے عازمین کو پولیو خوراک و ٹیکہ اندازی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر حج سوسائٹی جناب امیرالدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس سال نارائن پیٹ ضلع سے کل 33 مرد وخواتین خوش نصیب عازمین حج بیت اللہ فریضہ حج کے لئے روانہ ہورہے ہیں الحمدللہ گذشتہ تین سال سے ضلع حج سوسائٹی نارائن پیٹ کو عازمینُ کی خدمت ورہنمائی کا موقع فراہم ہوا ہے ، انہوںُ نے تلنگانہ حج کمیٹی و محکمہ ہیلتھ کا بھی شکریہ ادا کیا

 

، اس تقریب میں نارائن پیٹ ، مکتھل ، کوسگی ، مریکل ،اور ہندو پور کے عازمین نے شرکت کی اور کیمپ سے استعفادہ حاصل کیا ، جناب مجاہد صدیقی معتمد عمومی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور تقریب کی کاروائی چلائی ، اس موقع پر حج سوسائیٹی کے اراکین و ذمہ داران جناب اعجاز حسین ، جناب عبدالرحمان ،جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، جناب سرفراز حسین انصاری ،جناب عظیم مڑکی ، جناب محمد تقی نائب قاضی ،جناب غوث چاند ، جناب اظہر الدین ،ودیگر موجود تھے

 

جبکہ چیرمین مارکٹ کمیٹی نارائن پیٹ مسٹر سدا شیوا ریڈی ،صدر ٹاؤن کانگریس جناب محمد سلیم ، سابق رکن بلدیہ مسٹر ستیش گوڑ ،یوسف تاج ، محمد عارف انپور ،و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کے لئے طعام کا نظم کیا گیا تھا ، نماز ظہر فنکشن ہال ہی میں ادا کی گئی ،

متعلقہ خبریں

Back to top button