روڈی شیٹرز کی اب خیر نہیں ۔ عادِل آباد ضلع میں پولیس کی جانب سے روڈی ازم کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

روڈی شیٹرز کی اب خیر نہیں ۔ عادِل آباد ضلع میں پولیس کی جانب سے روڈی ازم کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان ۔ ایس پی اکھل مہاجن نے منعقدہ روڈی میلا میٹنگ سے کیا خطاب
عادِل آباد24 اپریل:
تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے ایس پی آکھل مہاجن آئی پی ایس نے کہا کہ ضلع میں روڈی ازم کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ماہ روڈی افراد پر تفتیش کی جائے گی اور جو افراد اپنی روش نہیں بدلیں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی
۔ایس پی نے کہا کہ ضلع کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا اور جرائم سے پاک معاشرہ بنانا ان کا مقصد ہے۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کے جرائم، غیر سماجی سرگرمیوں، دھمکیوں، اور بدعنوانیوں میں ملوث نہ ہوں۔آپ کو بتادیں کہ بروز جمعرات ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں "روڈی میلا میٹنگ” کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں ایسے افراد کو طلب کیا گیا جن کا نام پولیس کی فہرست میں "روڈی ازم” میں کھولا گیا ہے۔اور ان افراد کو طلب کرتے ہوئے ایس پی نے کونسلنگ کی
۔واضح رہے کہ یہ تمام تفصیلات عادل آباد پولیس کی جانب سے میڈیا نمائندوں کو اخبار اور چینل میں ڈالنے کے لئے بھیجی گئی ہے تاکہ روڈی ازم میں ملوث افراد سدھر جائیں اور آئندہ کسی بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث نہ ہوں، ضلع اسی پی نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اگر روڈی ازم جاری رہا تو ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں گی اور ان کو ہر طرح سے جکڑ لیا جائے گا
۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن افراد نے اپنی روش بدلی اور اچھا سلوک اپنایا، ان کے روڈی شیٹ کو ختم کردیا جائے گا اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو دھمکانے، پیسہ وصول کرنے، روڈی ازم کرنے یا کسی بھی قسم کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے باز آنا ہوگا۔ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے کہا کہ تمام روڈی شیٹ میں شامل افراد کے کیسز کی براہ راست نگرانی کی جائے گی
اور ان کے کیسز کو عدالتوں میں لایا جائے گا تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن قائم کرنے کے لئے وہ اپنی تمام تر کوششیں کریں گے۔ایس پی اکھل مہاجن نے روڈی شیٹ میں شامل افراد کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے گانجا، مٹکا، روڈی ازم، قتل، اقدام قتل، یا دیگر جرائم شروع کئے تو ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا جائے گا۔مزید برآں، سوشل میڈیا پر تشویش پھیلانے، لوگوں کو خوفزدہ کرنے یا روڈی ازم کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ضلع پولیس انتظامیہ نے جرائم سے پاک معاشرہ بنانے کے لئے دن رات کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔اس پروگرام میں عادل آباد ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی، سی آئیز بی سنیل کمار،فنیندر، کروناکر راو و دیگر پولیس اہلکار موجود تھے۔