جنرل نیوز

نوید اقبال نے پہلگام دہشت گرد حملے کی مذمت کی ، مذہبی منافرت کے خلاف اتحاد و احتساب کی اپیل

 

نظام آباد – 23 اپریل ( پریس نوٹ ) : اقلیتی لیڈر نوید اقبال نے پہلگام، جنوبی کشمیر میں منگل کے روز پیش آئے دہشت گرد حملے کو سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور ملوث افراد کو قانون کے تحت سخت سزادی جانی چاہیے۔ اس حملے میں 26 معصوم سیاح جاں بحق ہوئے ، جس پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

 

۔ اپنے ایک میڈ یا بیان میں نوید اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں نے ان سیاحوں کو نشانہ بنایا جو خطے کی قدرتی خوبصورتی اور پر امن ماحول کی تلاش میں یہاں آئے تھے۔ انہوں نے کشمیری نوجوان سید حسین شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا جو حملہ آوروں کو روکنے اور بے گناہ لوگوں کو بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پر امن شخصاس دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے اور اسے انسانیت پر حملہ سمجھتا ہے۔

 

یہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کو بھی بے نقاب کرتا ہے جس کے باعث تنازع زدہ علاقے میں یہ سانحہ پیش آیا۔ نوید اقبال نے میڈیا کے ایک مخصوص طبقے ، خاص طور پر وی لاگرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ز کی جانب سے پھیلائی جانے والی فرقہ وارانہ نفرت کی بھی شدید مذمت کی ، جو اس واقعے کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ متاثرین کون ہیں اور حملہ آور کون؟ اصل سوال یہ ہے کہ حکومت شہریوں کی جانوں کے تحفظ میں کہاں اور کیوں ناکام ہوئی؟ یہ بحث نہیں ہونی چاہیے کہ کتنے ہندو مرے یا کتنے مسلمان ۔

 

اہم بات یہ ہے کہ حکومت اپنی بنیادی ذمہ داری میں ناکام کیوں ہوئی ؟” انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس سانحے کو مذہبی بنیادوں پر اشتعال انگیزی کے لیے استعمال نہ کریں اور امن و اتحاد کو فروغ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button