کریم نگر میں عازمین حج کے تربیتی و ٹیکہ اندازی پروگرام”سے علمائے کرام کا خطاب

عازمین حج مناسک حج کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر خصوص توجہہ دیں۔۔
کریم نگر میں عازمین حج کے تربیتی و ٹیکہ اندازی پروگرام”سے علمائے کرام کا خطاب
کریم نگر:- ضلع حج سوسائٹی کریمنگر کے زیراہتمام تیسرا حج تربیتی وٹیکہ اندازی پروگرام کا24/اپریل کو انعقاد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریمنگر کی صدارت شالیمار فنکشن پیالس کشمیر گڈہ میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔جس میں مولانا خواجہ کلیم الدین اسدی نے مخاطب کرتے ہوئے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ مناسک حج پر خصوص توجہہ دیتے ہوئے صحیح معنوں میں حج و عمرہ سے متعلق فرائض کو بہتر طور پر ادا کریں۔ انہوں نے عازمین پر زور دیا کہ حج کرنے کے بعد اپنے اندر عملی زندگی کا ثبوت دیتے تبدیلی پیدا کریں
۔مولانا خواجہ علیم الدین نظامی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عازمین حج کریمنگر کی کثیر تعداد پہلے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہورہے ہیں جو کہ خوش آئندہ بات ہے۔ وہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ پر حاضری دینے جارہے ہیں’ لیکن وہاں پر ادب و احترام کے ساتھ کسی قسم کی بے ادبی نہ ہو اس کا خاص خیال رکھیں اور سرکار دوعالم کے روضہ اقدس پر پہنچ کر انتہائی عاجزی وانکساری کے ساتھ عشق نبوی میں ڈوب کر خوب دعائیں مانگیں ۔ مولانا محمد عبد الحی شعیب لطیفی نے مخاطب کرتے ہوئے عازمین حج پر زور دیا کہ عازمین حج حقوق العباد کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں ۔اگرآپ کے بھائی بہن آپ سے ناراض ہوں یا کسی پڑوسی کا آپ نے دل دکھایا ہو یا آپ کے رشتے داروں کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہوں تو آپ ان سے معافی مانگ لیں اور اپنے دلوں کو پاک صاف کرلیں اور حقوق العباد کو حتی الامکان ادا کریں ۔
محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریمنگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع حج سوسائٹی کریمنگر نے کہا کہ ضلع سے تقریباًً 150حجاج اکرام حج کی سعادت کے لیے مدینہ منورہ جارہے ہیں۔جن کے درخواست فارمس داخل کرنے سے لیکر حج سوسائٹی کریمنگر ان کو وداع کرنے تک ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ کے ساتھ بہتر تال میل کے ذریعے ان کو سہولتیں پہنچا نے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے
۔ محترمہ خواجہ ثناء رکن ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حج کمیٹی تلنگانہ عازمین کو بہتر سے بہتر طور پر سہولیات فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہیں تاکہ تلنگانہ کے عازمین کے سفر حج میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔انہوں نے دعاکی کے آپ حضرات کا سفر آسانی سے گزرے اور آپ حج وعمرہ کی ادائیگی کے بعد پرامن طور سے اپنی منزل مقصود کو پہنچ جائیں۔
حج ٹیکہ اندازی پروگرام سے تقریباًً 150حجاج اکرام نے استفادہ کیا۔ڈاکٹر کے وینکٹ رمنا ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کریم نگر کی راست نگرانی اور ڈاکٹر ساجدہ ڈسٹرکٹ ٹیکہ آفیسر نے بہترین انداز میں مرد حضرات کےلیے مرد ڈاکٹرس اور خاتون حجاج کے لیے لیڈی ڈاکٹروں کی ٹیم کے بشمول سسٹرز ، نرسس و پیارا میڈیکل اسٹاف کو متعین کرتے ہوئے کیمپ کا کامیاب طور پر انعقاد عمل میں لایا۔ مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری ، محمد فیاض علی رضوی آرگنائزنگ سیکریٹری ، محمد اکرم علی سیکریٹری شعبہ نشرواشاعت ، محمد عبد المقتدر مکرم خازن، ڈاکٹر محمد علیم الدین ، سید اشتیاق احمد فاروقی، محمد عبد الصمد نواب، واجد خآن، بدی الدین ، میر ، عرفان الحق ، سید اصغر حسین ،احمد ریان علی ، شاداب، اکبر، ارکان حج سوسائٹی کریمنگر نے احسن طور پر حج کیمپ کے انتظامات انجام دئیے ۔