شعبہ درس و تدریس ایک انقلابی پیشہ ہے اور ترقی کا مظہر بھی نظام کالج میں DEECET کی مفت کو چنگ کلاس کا افتتاح، پروفیسر الیں۔اے شکور کا خطاب

حیدر آباد – شعبه درس و تدریس ایک انقلابی پیشہ ہے اور ترقی کا مظہر بھی۔ دنیا میں جتنے بھی انقلابات آئے ان میں درس و تدریس ہی پنہاں ہے۔ اس لیے اسکی اہمیت وافادیت سے کسی کو مفر نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں جتنی بھی عبقری شخصیتیں پیدا ہوئیں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اس معزز پیشہ کا نمایاں حصہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس اے شکور، ڈائرکٹر CEDM نے نظام کالج میں DEECET کی مفت کو چنگ کلاس کا افتتاح انجام دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس پیشہ سے منسلک ہونے والے اشخاص خوش نصیب ہوتے ہیں جو قوم کے طلباء طالبات کی تربیت کا حصہ بنتے ہیں۔ ان اساتذہ کی تربیت ہی کے نتیجہ میں تحقیق و تنقید کے ذریعہ انسانیت کی گوناگوں ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں
اور مختلف شعبہ حیات میں انسانی زندگی کے معیار کو درجہ بہ درجہ کمال حاصل ہو رہا ہے۔ اقلیتیوں کی ترقی کیلئے حکومت تلنگانہ نے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ یونیوسٹی کا قیام عمل میں لایا اورمختلف کورسیس کیلئے جو مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں ان میں اقلیتی طبقات کی مور نمائندگی کو یقینی بنانے اور علیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے مفت کو چنگ کا اہتمام کیا گیا ہے
۔ چنانچہ DEECET بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بھی اس مفت کو چنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے طلباء سے خواہش کی کہ اس معیاری کو چنگ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور کو بیز کوٹہ میں اپنی سیٹ کو یقینی بنائیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پابندی سے کلاس میں حاضر رہیں اور کامیابی کیلئے پوری توجہ کے ساتھ محنت کریں۔
شیخ کریم انساء، پراجیکٹ اسوسی ایٹ نے طلباء سے مخاطت ہوتے ہوئے کہا کہ طلبا ء وقت کی پابندی کریں اور نظم وضبط برقرار رکھیں ۔