محمد شبیر احمد حیدرآباد نے انڈر16راونڈ رابن چیس ٹورنامنٹ چمپئن کا ٹائٹل جیت لیا

حیدرآباد 25/اپریل (پریس نوٹ)
آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اردو گھر مغل پورہ میں 21اپریل تا 23 اپریل اوپن روانڈ رابن چیس ٹورنامنٹ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل لایا گیا تھا جس میں مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء نے شرکت کی محمد شبیر احمد متعلم اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول ناچارم حیدرآباد نے فائنل راؤنڈ میں خالد بن یحییٰ کو شکست دیکر یو 16راونڈ رابن چیس ٹورنامنٹ کا خطاب
جیت لیا جبکہ محمد ساحر احمد اور شیخ آفریدی نے تیسرا مقام حاصل کیا جناب سراج الدین کوآرڈنیٹر نے بتایا ٹورنامنٹ میں شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے چیس کھیل سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی تھی اور اسے کامیاب بنایا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے محمد شبیر احمد ، خالد بن یحییٰ ، محمد ساحر احمد شیخ آفریدی کو ڈاکٹر صمد عثمانی، قاری سلطان مرزا اور محمد سراج الدین کے ہاتھوں انعامات و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا