کریم نگر ضلع کے ،ماناکنڈورمسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سےپہلگام سانحہ کے خلاف پر امن احتجاج

کریم نگر ضلع کے ،ماناکنڈورمسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سےپہلگام سانحہ پرگہرےرنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے بعد نماز جمعہ روبرو جامع مسجد ایک پر امن احتجاج منعقدکیا گیا۔
جس میں ماناکنڈور مسلم جے۔آے۔سی۔کے ذمہ داروں نے ماناکنڈور کے عوام الناس کے ذریعہ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پہلگام کے واقع میں معصوم جانوں کی ضیاءپر دلی تعزیت پیش کی گئی۔اور لواحقین کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی کا اظہار کیا گیا،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
اللہ تعالی ہمارے ملک میں امن وامان، بھائی چارے کو قائم رکھے۔اس پریس کانفرنس میں عالیجناب سید شرف الدین صاحب، صدرانتظامی کمیٹی مساجد،اور جناب سید سراج الدین صاحب معتمد انتظامی کمیٹی، اور ماناکنڈور مسلم جے۔اے۔سی۔ کےذمہ داران جناب محمد غوث خان صاحب، محمد امیراللہ خان صاحب، محمد حبیب الدین صاحب، کے ایم فرید الدین صاحب، محمد الطاف حسین صاحب و جناب سید حامد علی ساجد صاحب نےحصہ لیا۔*