تلنگانہ

انڈیا ہائیر ایجوکیشن رینکنگس کی جانب سے گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج نظام آباد کو باوقار ایوارڈ تلنگانہ میں پانچواں مقام 

انڈیا ہائیر ایجوکیشن رینکنگس کی جانب سے گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج نظام آباد کو باوقار ایوارڈ تلنگانہ میں پانچواں مقام

نظام آباد:25/ اپریل (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان )ایجوکیشن ورلڈ تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ انڈیا ہائیر ایجوکیشن رینکنگس سال 2026-2025 کیلئے گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج نظام آباد کو باوقار ایوارڈ اور ریاست تلنگانہ میں پانچواں مقام حاصل ہوا۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر پی رام موہن ریڈی نے آج نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں اس ایوارڈ کو حاصل کیا۔ گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج کے ایوارڈ حاصل ہونے پر ڈاکٹر رام موہن ریڈی، وائس پرنسپل رنگا رتنم، شعبہ امتحانات کے عہدیدار بھارت راجو، اکیڈیمک کوآرڈنیٹر گنگادھر، پی آر او ڈی جی سوامی، این سی سی عہدیدار لفینٹ ڈی راما سوامی، مختلف شعبوں کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ونئے کمار، ڈی رجیتا، ڈی اوما کرن، ڈی رام کرشنا، ڈی رمیش گوڑ، بالا منی، پورنا چند ر راؤ اور اے او جگن سپرنٹنڈنٹ وجئے بھاسکر، سابق طلباء نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے معزز ین عوام نے اپنے خوشنودی کا اظہار کیا۔ گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج نظام آباد جو ایک خود مختار تعلیمی ادارہ ہے یہاں سے بے شمار طلباء نے تعلیم حاصل کی اور وہ دنیا کے مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہے ہیں کالج کے اسٹاف نے انڈیا ہائیر ایجوکیشن رینکنگس سال 2026-2025 کیلئے ریاست تلنگانہ میں 5 واں مقام حاصل ہونے پرپرنسپل ڈاکٹر رام موہن ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button