تلنگانہ

پہلگام واقعہ کے خلاف کھمم میں سٹی کانگریس کی جانب سے کینڈل ریالی

پہلگام واقعہ کے خلاف کھمم میں کینڈل ریالی نکالی گئی۔ دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کھمم میں محمد جاوید صدر سٹی کانگریس کھمم کی قیادت میں کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردوں کی جانب سے ہوئے حملے کے خلاف کینڈل ریالی نکالی گئی۔

 

اس کینڈل ریالی میں کانگریس قائدین، کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ریالی میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ "پاکستان مردہ باد” اور "بھارت زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے۔

 

اس موقع پر محمد جاوید صدر سٹی کانگریس کھمم نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دہشت گردوں اور مجرمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ پہلگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں اس قسم کے بدبختانہ واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

 

محمد جاوید نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے سوال کیا کہ کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد آزادانہ طور پر آکر نہتے سیاحوں پر گولیاں چلا کر انہیں موت کی نیند سلا دیتے ہیں، تو سیکوریٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں؟ مرکزی وزیر داخلہ نے دہشت گرد حملے کے بعد ابھی تک کوئی صحافتی کانفرنس کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا

 

۔ پہلگام کے مجرموں اور گنہگاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button