بریلینٹ کوچنگ کورٹلہ کے زیر اہتمام ڈی ای سی ای ٹی اور ٹی ای ٹی کی کوچنگ

بریلینٹ کوچنگ کورٹلہ کے زیر اہتمام ڈی ای سی ای ٹی اور ٹی ای ٹی کی کوچنگ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ماہر اساتذہ کی نگرانی میں ٹی ای ٹی اور ڈی ای سی ای ٹی کی معیاری کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ کورٹلہ اور نظام آباد شہر کے تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کی رہنمائی سے استفادہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے طلباء و طالبات کے لیے بیسک میتھس، انگلش، سائنس، اردو اور سوشیل مضامین کی خصوصی تعلیم دی جائے گی۔ ڈی ای سی ای ٹی اور ٹی ای ٹی میں شامل تمام مضامین کی جامع کوچنگ فراہم کی جائے گی
۔ ہر ہفتے طلباء کے لیے ٹیسٹ منعقد کیے جائیں گے اور مراتھن کلاسز کا بھی اہتمام ہوگا۔ جو طلباء حفظ مکمل کر کے ایس ایس سی امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ گرمائی کلاسز نہایت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ یہ کلاسز پولی سیٹ اور دیگر مسابقتی امتحانات میں بھی طلباء کی رہنمائی کریں گی
۔ کلاسز کا آغاز 28 اپریل 2025 سے 28 مئی 2025 تک ہوگا اور ان کا وقت صبح 8 بجے 30 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ یہ کلاسز انڈین پروگریسو انگلش میڈیم ہائی اسکول ڈاک بنگلہ کورٹلہ میں منعقد کی جائیں گی۔ اس پروگرام کی نگرانی محمد معیز الدین (جے ایل کیمسٹری) کریں گے
جبکہ فیکلٹی میں محمد کریم الدین صاحب ریٹائرڈ سینئر لیکچرر بایولوجی، ایم اے رحیم صاحب پی جی ایچ ایم میتھمیٹکس، سید یوسف صاحب ڈی آئی ای ٹی لیکچرر این زیڈ بی میتھس و فزیکل سائنس، ذاکر احمد صاحب اردو این زیڈ بی، عبد اللطیف صاحب سوشیل، محمد اسلام الدین صاحب بایو سائنس، محمد عابد صاحب اردو اور محمد نصیر الدین صاحب ایم اے انگلش و سائیکالوجی شامل ہیں۔
محمد نصیر الدین بانی بریلینٹ کوچنگ کورٹلہ اور محمد عابد مدنی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور گزارش کی جا رہی ہے تاکہ گرمائی تعطیلات کو کارآمد بنایا جا سکے۔ ایس ایس سی طلباء کے لیے فیس 1000 روپے، ڈی ای سی ای ٹی کے لیے 1500 روپے اور ٹی ای ٹی امیدواروں کے لیے 2000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: 9160113085، 7036039697، 9491104393، 9059171987۔