جنرل نیوز

سابقہ کارپوریٹر یم اے قدوس کی کاوشوں سے پائپ لائین و سمبر سیبل پمپ کی تنصیب حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر 

سابقہ کارپوریٹر یم اے قدوس کی کاوشوں سے پائپ لائین و سمبر سیبل پمپ کی تنصیب حکومتی مشیر محمد علی شبیر سے اظہار تشکر

 

نظام آباد 28/ اپریل (اردو لیکس ) نظام آباد

شہر کے قدیم بلدی ڈویژن نمبر 58 دها رو گلی ولائین گلی میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے اور شدید موسم گرما میں وافر مقدار میں پینے کے پانی کی موثر سربراہی کیلئے سینئر سابقہ کارپوریٹر مسٹریم اے قدوس نے حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور کمشنر بلد یہ دلیپ کمار سے کی گئی موثر کامیاب نمائیندگی پر لائین گلی میں واقع می سیوا سنٹر سے براہ قدیم فخر ملت ہائی اسکول

کے روبرو( 4) انچ پی و سی سی پائیپ لائین کی تنصیب عمل میں لائی گئی جس سے اس علاقے میں مقامی عوام کو پینے کا پانی وافر مقدار میں حاصل ہوگا اور اس علاقے میں عوام کو ہو رہی مشکلات سے راحت ملے گی اسی طرح سابقہ کارپوریٹریم اے قدوس نے دھا رو گلی رو برو یم بی میکانک قیام گاہ پر واقع سمبر سیبل پمپ کی ری فلیشنگ کرواتے ہوئے نیا سمبر سیبل پمپ بھی نصب کروایا اور بند پڑا سمبر سیبل پمپ کا

دوبارہ آغاز عمل میں آیا اس اقدام سے اس علاقے کی عوام کو بھی پینے کے پانی کی سہولت حاصل ہوئی اور یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوا سابقہ سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر 58 ایم اے قدوس نے جدید پائیپ لائین کی تنصیب اور نیا سمبر سیبل پمپ نصب کرتے ہوئے لائین گلی و دھا رو گلی کی عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے عملی اقدامات کرنے پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور کمشنر بلد یہ دلیپ کمار سے اظہار تشکر کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button