جنرل نیوز

ڈان اسکول میں مجلس کے رکن قانون سازی کونسل ریاض الحسن آفندی کو تہنیت

حیدرآباد۔28 اپریل (پریس نوٹ) ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی میں جناب ریاض الحسن آفندی کو مسلسل دوسری میعاد کے لئے رکن قانون ساز کونسل منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی گئی۔

 

اس موقع پر صدر نشین ڈان گروپ آف انسٹیٹیوشنس جناب فضل الرحمن خرم نے ریاض الحسن آفندی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ جناب خرم نے ریاض الحسن آفندی کو گلدستہ پیش کیا۔ ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی کی صدر معلمہ آشو کھنہ نے انہیں مومنٹو پیش کیا۔ مجلس کے رکن قانون ساز کونسل نے انہیں دوسری مرتبہ رکن قانون ساز کونسل کے لئے

 

نامزد کرنے پر بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ مجلسی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ریاض الحسن آفندی نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ٹیچرس ٹرینر ہیما ٹھاکر کو

 

گلدستہ پیش کیا۔ تہنیتی تقریب سے قبل ٹیچرس کے لئے تربیتی کلاسیس کا اہتمام کیا گیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button