برقی گل احتجاج کو کامیاب بنانے کی اپیل مسلم پرسنل لا بورڈ کھمم کا اجلاس

وقف ترمیمی بل ملک کے آئین و دستور کے خلاف وقف کا کالا قانوں واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا 30 اپریل کو برقی گل احتجاج کو کامیاب بنانے کی اپیل مسلم پرسنل لا بورڈ کھمم کا اجلاس
مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ شاخ کھمم کا وقف ترمیمی قانون کے خلاف مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت محمد الیاس صاحب ذمدا مسلم پرسنل لا بورڈ شاخ کھمم نے کی اس موقع پر مولانا محمد سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم نے کھمم شہر کے علماء و حفاظ ائم مساجد صدور مساجد تمام سیاسی قائدین اور ملی و سماجی تنظیموں کے ذمداران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کے کھمم مسلم پرسنل لا بورڈ کے پہلے مرحلے کے تمام احتجاجی پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا
مولانا محمد سعید احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں کھا کے وقف ترمیمی بل ملک کے دستور و آئین کے خلاف ہے اور مسلم حقوق کی پامالی ہے مرکز کی بی جے پی حکومت وقف کے کالے قانون کو واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف کے کالے قانون کے خلاف 30 اپریل کو منعقدہ برقی گل پروگرام کو کامیاب بنانے کی کھمم ضلع کے تمام عوام سے اپیل کی
اس موقع پر دوسرے مرحلہ کے احتجاجی پروگرام کے سلسلہ میں شرکائے اجلاس سے مشاورت کی تمام لوگوں کے اتفاقی رائے سے وقف کالے قانون کے خلاف طویل مدتی احتجاج جاری رہے گا جبتک کہ مرکز کی بی جے پی حکومت اس قانون کو واپس نہ لیے اس پروگرام میں کھمم شہر کے علماء و حفاظ ائم مساجد اور مختلف سماجی و ملی تنظیموں کے ذمداران موجود تھے