جنرل نیوز

اپریل 30 کو مدیرا میں وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی جلسہ عام

حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کے 30 اپریل بروز چہار شنبہ بوقت صبح 9 بجے تا 2 بجے تک مارکیٹ یارڈ گراؤنڈ مدیرا میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم ایکہ سنگم تلنگانہ کی جانب سے احتجاجی جلسہ منعقد کیا جارہاہے اس جلسہ عام میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ بھٹی وکرا مارکا ریاستی وزیر مال و اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی مولانا محب اللہ ندوی رکن پارلیمینٹ رامپور یوپی مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پروفیسر رام پنیانی مولانا محمود زبیر صاحب سکریٹری جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صاحب دہلی کے علاوہ ملک کے مختلف دانشوران حضرات شرکت کررہے ہے حافظ محمد جواد احمد نے ضلع کھمم کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس احتجاجی جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر دینی وملی اتحاد کا ثبوت دے

متعلقہ خبریں

Back to top button