مبارکباد

محمد نعمان چاند کی دسویں جماعت کے امتحان میں امتیازی کامیابی 

 

نارائن پیٹ : 30 اپریل (اردو لیکس) اسٹیٹ بورڈ آ ف سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ تلنگانہ کی جانب سے آج جاری کردہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 25-2024 کے نتائج میں نارائن پیٹ ضلع مستقر کے متوطن جناب الحاج عبد المجید چاند مرحوم کے نبیرہ ماسٹر محمد نعمان چاند ولد غلام دستگیر چاند نے تلنگانہ گورنمنٹ اقلیتی اقامتی اسکول ٹمریز نارائن پیٹ سے دسویں جماعت میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 600 کے منجملہ 441 نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر 2533106485 ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ و رشتےداروں نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ماسٹر محمد نعمان چاند نمائندہ اردو لیکس نارائن پیٹ صادق چاند کے حقیقی بھتیجے ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button