مبارکباد

"عادل آباد”سید فیروز کی دختر رشدہ فاطمہ نے ایس ایس سی امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کردیا”

عادل آباد۔30/اپریل(اردو لیکس)تلنگانہ میں آج ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس کا طلباء و طالبات بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ عادل آباد مستقر سے تعلق رکھنے والی بی آر ایس پارٹی کے اقلیتی قائد سید فیروز کی دختر رشدہ فاطمہ نے لٹل فلاور انگلش میڈیم اسکول سے امتحان دیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔ رشدہ فاطمہ نے 567 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ایس ایس سی امتحان میں شاندار مظاہرہ کیا، جس سے نہ صرف اپنے والدین، اساتذہ اور اسکول کا نام روشن کیا بلکہ عادل آباد کی شان بھی بڑھائی۔رشدہ فاطمہ کی کامیابی پر والدین، رشتہ داروں اور اسکول انتظامیہ نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، رشدہ فاطمہ نے "صیام” سوسائٹی کے تحت منعقد تعلیمی ٹائلینٹ ٹیسٹ میں بھی اعلیٰ نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جو ان کی تعلیمی صلاحیتوں کا ایک اور ثبوت ہے۔رشدہ فاطمہ کی اس کامیابی نے نہ صرف ان کے اہل خانہ کو خوشی سے ہمکنار کیا بلکہ یہ عادل آباد کے تعلیمی میدان میں ایک نئی امید کی کرن بھی ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button