ھدی اسکول کریم نگر نے تعلیمی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے , اقلیتی اسکولوں میں اول مقام حاصل کیا ۔

کریم نگر (پریس ریلیز): یہ اطلاع دیتے ہوئے ہمیں انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ ھدی ہائی اسکول، کریم نگر کی سطح پر ایک مسلم اقلیتی تعلیمی ادارہ ہے اور گزشتہ 23 برسوں سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے،اور جس نے تعلیمی سال 2024-25 میں شاندار نتائج کے ذریعے اقلیتی اسکولوں کی فہرست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
اس کامیابی کے موقع پر اسکول کے کرسپانڈنٹ جناب عبدالرقیب حامد لطیفی صاحب نے طلبہ، طالبات اور ان کے سرپرستوں کو ایک خصوصی پیغام کے ذریعے مبارکباد پیش کی, اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔
اس موقع پر جناب عبدالرقیب حامد لطیفی اور محترمہ سمیہ لطیفی صاحبہ نے ممتاز طلبہ کی خصوصی طور پر ستائش کی: جن میں قابل ذکر , مہرین حسن: کہ جس نے 600 نشانات کے منجملہ 587 نشانات حاصل کرتے ہوئے اقلیتی سکول کے طلبہ میں نمایاں مقام حاصل کیا, علاوہ ازیں
عمارہ حبیب: 584 نشانات
ڈی وائیشنوی: 576 نشانات
سیدہ حبیب النساء: 558 نشانات
محمد تنزیل عرفان: 554 نشانات حاصل کرتے ہوئے لڑکوں میں مقام اول حاصل کیا۔ جبکہ خدیجہ بنت شریف نی 553 نشانات حاصل کیے۔ علاوہ ازیں 500 سے زائد نشانات حاصل کرنے والے مزید 18 طلبہ و طالبات کو بھی اس موقع پر تحائف پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
عبدالرقیب حامد لطیفی نے اس موقع پر کہا کہ یہ شاندار نتائج اسکول کے اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور سرپرستوں کے تعاون کا مظہر ہیں۔ اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ اور اولیاء طلبہ کا یہ تعاون انے والے دنوں میں بھی اسکول انتظامیہ کے ساتھ ہوگا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی صدر جناب صہیب احمد خان کے علاوہ دیگر معززین شہر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔