مبارکباد

پی سی سی سیکریٹری سید شوکت کے فرزند سید کیف نے ایس ایس سی امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی

حیدرآباد، (نامہ نگار)  پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے سیکریٹری سید شوکت کے فرزند سید کیف نے ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے سالانہ عوامی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا۔

 

سید کیف نے سخت محنت، مسلسل لگن اور والدین و اساتذہ کی رہنمائی کی بدولت اعلیٰ نشانات کے ساتھ امتحان کامیاب کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر خاندان، دوست احباب، مقامی کانگریس قائدین اور سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اس موقع پر سید شوکت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ہمارے خاندان کے لیے نہایت فخر کا لمحہ ہے۔ سید کیف نے جس محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے، وہ تمام طلبہ کے لیے ایک مثال ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتا رہے۔”

 

واضح رہے کہ سید کیف آئندہ تعلیم میں سائنسی شعبہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ مستقبل میں ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button