گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 کا ایس ایس سی نتیجہ صدفیصد
محمد محبوب اول نمبرپر ' سارہ نے اردومیں 98 نشانات حاصل کئیے' ہادی کو تیسرامقام

حیدرآباد یکم ـ مئی ( پریس نوٹ) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2 ( چارمینارزون )اردو میڈیم کا ایس ایس سی سالانہ امتحان مارچ 2025ء کا نتیجہ صد فیصد رہا گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس محترمہ اوما موپیڈی نے بتایا کہ 8 طلباء اور 18 طالبات نے امتحان میں شرکت کی تھی جملہ 26 نے کامیابی حاصل کی محمد محبوب رول نمبر2522102185 (ولد جنا ب محمد عظیم ) اسکول کے ٹاپررہے جنہوں نے 600 میں سے519 نشانات حاصل کئے
محبوب نے تلگو میں 74′ انگلش میں 89 ‘ ریاضی میں 84’ سائنس میں 89 اور سماجی علم کے پرچہ میں 87 نشانات حاصل کئے اس طرح سے اسکول میں دوسرے نمبر پر سارہ بیگم رول نمبر 2522101943 ( بنت جناب محمد اقبال) رہیں جنہوں نے اردوکے پرچہ میں 98 نشانات حاصل کئیے اور مجموعی طور پر 600 میں سے 467 نمبرات حاصل کئیے اسکول میں تیسرے نمبر پر عبدالہادی رول نمبر 2522101981 ( ولد جناب عبدالمحبوب) رہے جنہوں نے 600 میں سے 448 نشانات حاصل کئیے اسکول کا نتیجہ صد فیصد آنے پر ڈی ای او
حیدرآباد ڈسٹرکٹ محترمہ آرروہنی ‘ ڈپٹی ایجو کیشنل آفیسر چارمینارزون محترمہ ایس سجاتا نے مسرت کااظہارکیا اور ہیںڈ مسٹریس کے علاوہ تمام اسٹاف ‘ طلباء وطالبات اور سرپرستوں کو دلی مبارکباددی ہیڈمسٹریس محترمہ اوما موپیڈی نے اسکول اسٹاف محمد جہانگیر (طبعیات ) ‘ محمد حسام الدین ( سماجی علم ) ‘ جناب ایس پانڈو ( تلگو ) ‘ محترمہ مہر حبیب (ریاضی ) ‘ محترمہ اختر النساء (حیاتیات ) ‘ محترمہ روحی فاطمہ ( اردو) ‘ محترمہ نذیرہ وسیم ( ریاضی ) ‘ محترمہ بی مادھوی (انگلش)’ محترمہ طاہرہ بیگم ( لینگویج پنڈت اردو ) ‘ محترمہ کے ونیتا ( انگلش) ‘ محترمہ
امةالرحمٰن بُشریٰ ( انگلش) کے علاوہ جناب محمد معین الدین ( اوایس ) کے علاوہ تمام طلباء وطالبات اور سرپرستوں کو مبارکباددی اور سرپرستوں سے خواہش کی کہ بالخصوص لڑکیوں کو مزید تعلیم سے آراستہ کریں