جنرل نیوز
انجینئر عبدالجبار صدیقی اور منظور احمد کی ڈاکٹر ایس اے شکور سے ملاقات

حیدرآباد ۔ انجینئر عبدالجبار صدیقی مرکزی سکرٹری جماعت اسلامی ہند اور منظور احمد رکن رابطہ کمیٹی تلنگانہ نے ڈاکٹر ایس اے شکور ڈایئرکٹر سی ای ڈی ایم سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء کے لئے ماہر اور تجربہ کار فیکلٹی کے ذریعہ مسابقتی امتحانات کی فری کوچننگ کلاسس نظام کالج حیدرآباد اور اضلاع میں چلائی جارہی ہیں جو قابل مبارک ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شکور صاحب کی شخصی دلچسپی کی وجہ سے پچھلے سال لاسیٹ کی کوچننگ بھی شروع کی گی جس کا نتیجہ ہمت افزا رہا اس موقع پر انہوں کلاسس کی وزٹ بھی کی۔